بھارتی ٹیم کو دھچکا،اوپنر ابھیشیک شرما ہسپتال میں داخل

ممبئی: ٹی 20 ورلڈکپ کے دوسرے میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، جب جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما معدے کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق دہلی کے ہسپتال میں ابھیشیک شرما کو بخار اور معدے کی شدید تکلیف کے باعث ڈرپس بھی لگائی گئیں، جس کے بعد کل نمیبیا کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں امریکا کو شکست دی تھی، تاہم ٹاپ آرڈر میں کپتان سوریا کمار یادیو کے علاوہ کوئی بلے باز نمایاں کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔