بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سربراہ طارق رحمان نے کہاہے کہ مثبت نتائج کے لیے پرامیدہوں اور اس حوالے سے عوامی فیصلے پر بھروسہ ہے۔ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیاسے گفتگو میں طارق رحمان نے کہا کہ انہیں ابھی تک ملک کے کونے کونے سے رپورٹس موصول نہیں ہوئی ہیں۔ تاہم، کل رات ملک کے مختلف حصوں میں کچھ غیر متوقع واقعات کی اطلاع ملی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ رات ہمیں کچھ غیر متوقع اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جو بالکل بھی قابل قبول نہیں ، ہم نے دیکھا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہرجگہ صورت حال سے بہت سختی سے نمٹا ہے۔
طارق رحمان کا کہناتھاکہ مجھے یقین ہے کہ اگر آج لوگ بڑی تعداد میں پولنگ مراکز پر آئیں اور ووٹ ڈالیں تو کسی بھی سازش کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔
ممکنہ انتخابی نتائج سے متعلق سوال کے جواب میں بی این پی کے چیئرمین نے مثبت رویہ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ ابھی شروع ہوئی ہے۔ اس وقت نتائج پر تبصرہ کرنا درست نہیں ہوگا۔ لیکن میں بہت پر امید ہوں۔ ہمیں عوام کے فیصلے پر پورا بھروسہ ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos