فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا سے میزائل پروگرام پر کوئی بات نہیں ہوگی، ایران کا دو ٹوک مؤقف

تہران:ایران نے اپنے میزائل پروگرام  پر دوٹوک مؤقف اپنایا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، چاہے امریکہ کے ساتھ مذاکرات ہوں یا دباؤ بڑھایا جائے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر، علی شمخانی نے اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ ایران کی میزائل صلاحیتیں ناقابلِ مذاکرات ہیں، ایران صرف جوہری پروگرام پر بات کرنے کو تیار ہے، دفاعی صلاحیتوں پر نہیں۔

ایران کی جانب سے یہ مؤقف عمان میں امریکہ  اور ایران کے درمیان ہونے والے حالیہ بالواسطہ مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے پُرامن ہونے کا ثبوت دینے کو تیار ہے مگر غیر ضروری اور حد سے زیادہ مطالبات قبول نہیں کیے جائیں گے۔  ایران جارحیت کے آگے نہیں جھکے گا تاہم خطے میں امن کے لیے بات چیت جاری رکھے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات پر ملے جلے بیانات دیئے ہیں۔اُنہوں نے ایک طرف بات چیت کو مثبت قرار دیا تو دوسری جانب فوجی کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔