پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا اسلام آبادمیں گرفتار

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان نے گرفتاری کی تصدیق کردی

September 17, 2026 · قومی

فائل فوٹو

 پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کو تھانہ نیلور کی حدود سے گرفتار کرلیا گیا۔

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے سلمان اکرم راجا کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

اخوانزادہ حسین یوسفزئی کے مطابق سلمان اکرم راجا اشتیاق ستی کے جنازے میں شرکت کے لیے کوٹلی ستیاں گئے تھے، جہاں سے واپسی پر انہیں تھانہ نیلور کی حدود میں گرفتار کیا گیا۔