پالی کیلے: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 16 ویں میچ میں سری لنکا نے عمان کو 105 رنز سے شکست دے دی۔
پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں عمان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان 225 پر رنز بنائے جو رواں ٹی 20 ورلڈکپ کا اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔
پون رتھنایئکے نے 28 گیندوں پر 60 اور کوشال مینڈس نے 45 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں، اس دوران دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کیلئے 94 رنز کی شراکت قائم ہوئی جو مینز ٹی 20 ورلڈکپ میں اس پوزیشن پر سری لنکا کی سب سے بڑی شراکت ہے۔
بعد ازاں کپتنا داسن شاناکا نے 19 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی جو سری لنکا کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں تیز ترین نصف سنچری ہے۔
عمان کی جانب سے جیتین رامانندی نے 2 جبکہ جے اوڈیڈرا اور سفیان محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا سکی، محمد ندیم 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، وسیم علی 27 رنز بنائے، جبکہ 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔
قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عمان کے کپتان جتندر سنگھ کا کہنا تھا کہ صبح میں ہلکی نمی ہوتی ہے جس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ہمیں ٹیسٹ پلیئنگ نیشنز کے خلاف کھیلنے کے مواقع کم ہی ملتے ہیں تو یہ ایک اچھا موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں ہوئی ہیں، جے اوڈیڈرا اور محمد ندیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
سری لنکن کپتان دسن شناکا کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرنے پر خوش ہیں، بدقسمتی سے چیمپئن بولر ہسارنگا ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ ہیمانتھا کو شامل کیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos