فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ٹی20 ورلڈکپ کے میچ میں بھارت نے نمیبیا کو 93 رنز سے شکست دے دی

دہلی: ٹی20 ورلڈکپ کے میچ میں بھارت نے نمیبیا کو 93 رنز سے شکست دے دی۔ دہلی میں کھیلے گئے مقابلے میں 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 116 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی بیٹنگ لائن بھارتی بولرز کے سامنے مشکلات کا شکار رہی۔

بھارت کے ورون چکرورتی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز اسکور کیے۔ ایشان کیشان 61 رنز اور ہاردک پانڈیا 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

تلک ورما نے 25، شیوم دوبے نے 23 جبکہ سنجو سیمسن نے 22 رنز بنائے۔نمیبیا کی جانب سے کپتان اراسمس نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔