فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، زمبابوے نے آسٹریلیا کو 23 رنز سے ہرا دیا

کولمبو:  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انیسویں مقابلے میں زمبابوے نے جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں آسٹریلیا کی کی ٹیم 19.3 اوورز میں 146 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

زمبابوے کے دیے گئے 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 146 پر آل آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رنشا 65 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ ان کے علاوہ گلین میکسویل 31 اور کپتان ٹریوس ہیڈ 17 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ ان تین بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی کینگرو بلے باز ڈبل فیگرز میں بھی نہ جا سکا۔

زمبابوے کے جانب سے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے بلیسنگ مزبانی نے اپنے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کا بہترین بولنگ سپیل کروایا۔ ان کے علاوہ بریڈ ایونز نے3 جبکہ ولنگٹن ماسکاڈزا اور ریان برل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ زمبابوے کی جانب سے بریان بینٹ 56 گیندوں پر 64 رنز کے ساتھ بہترین بلے باز ثابت ہوئے۔ ان کے علاوہ ریان برل اور تاڈیوانشے مارومانی نے 35، 35 رنز بنائے جبکہ کپتان سکندر رضا بٹ نے 13 گیندوں پر 25 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور مارکوس سٹونس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ان کے علاوہ کوئی بھی اور گیند باز وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انیسویں میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں مچل مارش کی غیر موجودگی میں ٹریوس  ہیڈ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

ٹریوس ہیڈ نے بتایا کہ اسٹیو اسمتھ ابھی تک یہاں نہیں پہنچے ہیں، وہ دو دن قبل تک تو گولف کھیل رہے تھے۔

آسٹریلوی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کوپر کونولی اور زیویئر بارٹلیٹ کی جگہ بین ڈوارشیئس اور ٹم ڈیوڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے بری نہیں ہے، وقت کے ساتھ سلو ہوجائے گی، ہم ایک اضافی اسپنر کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

سکندر رضا نے بتایا کہ 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں وننگ شاٹ کھیل کر آسٹریلیا کو شکست دینے والے برینڈن ٹیلر میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔