فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد پولیس نے شفیع جان کا گریبان پھاڑ دیا ، سہیل آفریدی

اسلام ٓآباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے اسلام آباد پولیس جو ہمارے سامنے کھڑی ہے، ن لیگ کی ذاتی ملازم بن چُکی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ سرکاری ملازم نہیں ہیں، میں ان سے کہوں گا کہ آپ اب عوام کے ٹیکس سے تنخواہیں نہ لیں، بلکہ جعلی وزیرِاعظم سے لیں۔ اسلام آباد سب کا ہے، کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، کسی اور منسٹر کو ہاتھ لگانے کی جرأت نہیں، اور کے پی کے منسٹر کا گریبان پھاڑ دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک پر قابض، آئین و قانون کو مکمل طور پر مسمار کرنے والے ٹولے کے زیرِاثر اسلام آباد پولیس کی غنڈہ گردی، ممبر صوبائی اسمبلی شفیع جان کا گریبان پھاڑ دیا گیا۔ عوام کے منتخب نمائندے کے گریبان تک پہنچنے والے یہ ہاتھ درحقیقت اس قوم کا گریبان چاک کر رہے ہیں۔ یہ انتہائی شرمناک اور قابلِ مذمت رویّہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔