ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:عمان نے آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بائیسویں میچ میں عمان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد عمان کے کپتان جتندر سنگھ نے کہا کہ وکٹ نئی ہے اس لیے پہلے بولنگ کرنا مناسب سمجھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو میچز میں بیٹنگ اچھی نہیں رہی، اس لیے اس پر توجہ دی جائے گی۔

آئرلینڈ کے کپتان لوکران ٹکر کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے اور مستقل کپتان پال اسٹرلنگ کی غیر موجودگی ٹیم کے لیے بڑا نقصان ہے۔

ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، پال اسٹرلنگ اور کالٹز کی جگہ ٹم ٹیکٹر اور جوش لٹل کو شامل کیا گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔