تہران: ایران نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اس کا میزائل پروگرام اس کی قومی سلامتی کا اہم حصہ ہے اور اس پر کسی قسم کے مذاکرات قابل قبول نہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سینئر مشیر علی شمخانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میزائل پروگرام مذاکراتی ایجنڈے میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج مکمل طور پر الرٹ ہے اور کسی بھی ممکنہ فوجی اقدام کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات اسی صورت ممکن ہیں جب وہ حقیقت پسندی پر مبنی ہوں اور غیر ضروری مطالبات شامل نہ ہوں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos