ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف امریکہ کی بیٹنگ جاری

February 15, 2026 · اسپورٹس

بھارت اور سری لنکا میں جاری ایونٹ کے 26ویں میچ میں امریکہ کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی اوورز میں امریکی بیٹرز نے جارحانہ انداز اپنایا اور 5.3 اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 58 رنز بنا لیے۔

ٹاس کے موقع پر امریکی کپتان مونک پٹیل نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نمیبیا کے خلاف مثبت کرکٹ کھیلے گی اور پاور پلے کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔

دوسری جانب نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کپتان گیراڈ اراسمس کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم امریکہ کے خلاف کامیابی کے لیے بھرپور محنت کرے گی اور ہر شعبے میں بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔