پاکستان کے خلاف بھارتی پلیئنگ الیون کیا ہو گی؟

February 15, 2026 · اسپورٹس, اہم خبریں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم معرکے میں پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم نے پلیئنگ الیون سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی اسپنر کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کو ڈراپ کرکے اسپنر کُلدیپ یادو کو شامل کیا جا رہا ہے، جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

اطلاعات کے مطابق اوپننگ کی ذمہ داری ابھیشیک شرما اور ایشان کشن سنبھالیں گے۔ ابھیشیک شرما کی شمولیت کے باعث رنکو سنگھ کو پلیئنگ الیون سے باہر کیا جائے گا۔

بھارتی ممکنہ پلیئنگ الیون میں سوریا کمار یادیو، ابھیشیک شرما، ایشان کشن، تلک ورما، سنجو سیمسن، شیوم، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، ورون چکرورتی اور جسپریت بمرا شامل ہوں گے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ مقابلہ ایونٹ کے اہم ترین میچز میں شمار کیا جا رہا ہے۔