سنجے منجریکر نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی ‘نو ہینڈ شیک، پالیسی کو احمقانہ قرار دے دیا

February 15, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور موجودہ کمنٹریٹر سنجے منجریکر نے آج ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ سے قبل بھارتی ٹیم کی ’نو ہینڈ شیک ‘ پالیسی پر سخت تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے سنجے منجریکر نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی پالیسی کو احمقانہ اور ’ملک کے شایانِ شان‘ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ یا تو کھیل کو اس کی اصل روح کے مطابق کھیلا جائے یا پھر کھیلنا ہی نہیں چاہیے۔