آج ہمارا دن اچھا نہیں تھا ، سلمان آغا نے بھارت سے شکست کی وجہ بتا دی

February 15, 2026 · اسپورٹس, اہم خبریں
فوٹو سوشل میڈیا

کولمبو: پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف شکست کے بعد کہا کہ ٹیم 4 اسپن گیند بازوں کے ساتھ میدان میں اتری، مگر آج ان کا دن اچھا نہیں تھا اور کچھ مواقع پر منصوبوں پر درست عمل درآمد نہیں ہو سکا۔بیٹنگ میں بھی آغاز اچھا نہیں رہا۔ ’’اگر پاور پلے میں 3 یا 4 وکٹیں گر جائیں تو آپ ہمیشہ میچ کے پیچھے ہو جاتے ہیں اور دباؤ بڑھ جاتا ہے۔‘‘

سلمان علی آغا کے مطابق پہلی اننگز میں وکٹ قدرے سخت اور چپکنے والی تھی اور گیند بھی گرفت کر رہی تھی۔ تاہم دوسری اننگز میں پچ نسبتاً بہتر کھیلی، لیکن ٹیم صورتحال کے مطابق گیند بازی نہ کر سکی اور بیٹنگ میں بھی ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔ ایسے بڑے مقابلوں میں جذبات ہمیشہ بلند ہوتے ہیں اور ضروری ہے کہ کھلاڑی ان پر قابو پائیں۔ ’’ہم اس نوعیت کے کئی مقابلے کھیل چکے ہیں۔ 2 دن بعد ہمارا اگلا میچ ہے، ہمیں اسی کی طرف دیکھنا ہے۔ وہ میچ جیت کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنا ہوگا، اس کے بعد ایک نیا مرحلہ شروع ہوگا۔‘‘

پاکستانی کپتان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیم غلطیوں سے سبق سیکھ کر آئندہ مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔