امریکا پابندیاں اٹھائے تو جوہری معاہدے پر سمجھوتےکیلئے تیار ہیں،ایران

February 16, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا

ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکا پابندیاں اٹھانے پر بات کرنے کے لیے تیار ہو تو وہ جوہری معاہدے کے لیے مذاکرات پر غور کرنے کو تیار ہے۔

یہ بات ایران کے نائب وزیرِ خارجہ مجید تخت روانچی نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ہفتے کے روز کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدے کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم ایران کے ساتھ معاہدے کے امکانات “انتہائی مشکل” ہیں۔

مجید تخت روانچی نے مزید کہا کہ اب گیند امریکا کے کورٹ میں ہے کہ وہ ثابت کرے کہ وہ واقعی معاہدے کی خواہش رکھتا ہے۔