بابر،شاہین اور شاداب کی خراب پرفارمنس پرمحمد یوسف کا شدید ردعمل

February 16, 2026 · اسپورٹس

محمد یوسف نے پاکستان کے سینئر کرکٹرز بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کی بدترین پرفارمنس پر شدید تنقید کی ہے۔محمد یوسف نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شکست کے بعد کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی نے ٹیم کو نقصان پہنچایا اور شائقین کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا۔سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر کہا کہ بابراعظم، شاہین اور شاداب کا وقت ختم ہو چکا ہے اور ٹیم کو نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے تاکہ کمزور ٹیموں کے خلاف بھی پاکستان مضبوط پوزیشن میں کھیل سکے۔واضح رہے کہ بھارت کے خلاف اہم میچ میں تینوں سینئر کھلاڑی بری طرح ناکام رہے، جس کی وجہ سے پاکستان کو میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔