متحدہ عرب امارات کا افغانستان کو جیت کے لیے 161 رنزکا ہدف
February 16, 2026 · اسپورٹس
دہلی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے 28 ویں میچ میں متحدہ عرب امارات نے افغانستان کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دے دیا۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، جس میں صہیب خان نے 68 اور علی شان شرفو نے 40 رنز اسکور کیے۔
افغانستان کی طرف سے عظمت اللّٰہ عمرزئی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، مجیب الرحمٰن نے 2 اور راشد خان نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ افغانستان کو ابتدائی دونوں میچز میں شکست ہوئی، جبکہ یو اے ای کے ایک میچ میں کامیابی اور ایک میں شکست رہی۔