اگلے میچ میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو آرام دینے پر غور

February 16, 2026 · اسپورٹس

لاہور: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم مینجمنٹ نے سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگلے میچ میں سابق کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو آرام دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ٹیم انتظامیہ نمیبیا کے خلاف میچ میں دو سے تین تبدیلیوں پر سنجیدگی سے مشاورت کر رہی ہے، جبکہ بنچ اسٹرینتھ کو موقع دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کی حالیہ ناقص کارکردگی کے باعث ٹیم کمبی نیشن میں رد و بدل ناگزیر ہو سکتا ہے۔

مینجمنٹ سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلے کرے گی۔یاد رہے کہ پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گا،

جو ٹیم کے لیے اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ سپر ایٹ میں رسائی کے لیے قومی ٹیم کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے،

تاہم اگر میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو بھی پاکستان اگلے مرحلے میں جگہ بنا سکتا ہے۔ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ممکنہ تبدیلیوں کا باضابطہ اعلان میچ سے قبل متوقع ہے۔