پاکستان کے خلاف جیت کے باوجود بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے
پاکستان کے خلاف جیت کے باوجود بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستان کی اننگز کے دوران ہارک پانڈیا کی گیند پر کلدیپ یاوید نے شاہین آفریدی کا کیچ ڈراپ کر دیا، جس پر پانڈیا نے شدید غصے کا اظہار کیا۔
اننگز کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جملے اور تکرار دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے بھی کلدیپ یاوید سے سخت بات کی اور ان کے غصے کا اظہار واضح طور پر سامنے آیا۔
بھارتی کھلاڑیوں کی یہ لڑائی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دی۔ پاکستان ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گی، اور یہ میچ پاکستان کے لیے سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے اہم ہے، کیونکہ پاکستان کو نمیبیا کے خلاف میچ جیتنا ضروری ہے۔ اگر یہ میچ بارش کے باعث ملتوی یا ڈرا ہو جائے تو بھی پاکستان سپر ایٹ میں پہنچ جائے گا۔