ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کینیڈا کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
February 17, 2026 · اسپورٹس
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اکتیسویں میچ میں کینیڈا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چنئی میں کھیلے جا رہے میچ میں کینیڈین کپتان دلپریت باجوہ نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور بعد میں گیند اسپن بھی ہوگی، جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کی گزشتہ رات برگر کھانے کے بعد طبیعت ناساز ہے، جس کے باعث ٹیم کی قیادت ڈیرل مچل کر رہے ہیں۔گروپ ڈی سے جنوبی افریقا پہلے ہی سپر ایٹ میں رسائی حاصل کر چکا ہے، جبکہ کینیڈا اس دوڑ سے باہر ہو چکا ہے۔ نیوزی لینڈ کو سپر ایٹ میں پہنچنے کے لیے آج کے میچ میں فتح حاصل کرنا ضروری ہے۔ بصورت دیگر گروپ ڈی سے سپر ایٹ میں جانے والی ٹیم کا فیصلہ افغانستان بمقابلہ کینیڈا اور جنوبی افریقا بمقابلہ یو اے ای کے میچز کے نتائج پر منحصر ہوگا۔