پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کا شیڈول سامنے آ گیا

February 17, 2026 · اسپورٹس

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کا شیڈول سامنے آ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش میں تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلے گی، جو 12، 14 اور 16 مارچ کو ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے اختتام کے بعد پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے دوبارہ بنگلہ دیش جائے گی۔

ٹیسٹ سیریز میں پہلا میچ ڈھاکہ میں 8 سے 12 مئی تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 16 سے 20 مئی تک ہو گا۔