شمالی وزیرستان،کمسن بچی کی بولنگ کراتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

February 19, 2026 · اسپورٹس

خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان کی ایک کمسن لڑکی کی شاندار بولنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اسے اپنی لیگ میں شامل کر لیا۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ سے تعلق رکھنے والی آئینہ وزیر کی کرکٹ میچ کے دوران بولنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا صارف بادشاہ پشتین نے شیئر کی، جس میں بتایا گیا کہ آئینہ وزیر شہید عمر گل کی بیٹی ہیں اور ان کا تعلق شیوہ شگہ زالول خیل سے ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں کہا گیا کہ یہ ایک بچوں کا ٹورنامنٹ ہے اور اگر مواقع دستیاب ہوں تو علاقے کے دیگر بچوں میں بھی بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔

جاوید آفریدی نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئینہ وزیر ایک غیرمعمولی باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور ایسا ٹیلنٹ صحیح پلیٹ فارم کا مستحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئینہ وزیر جلد ہی آنے والی زلمی ویمن لیگ کا حصہ ہوں گی۔