ٹی20 ورلڈکپ 2026:سپر 8 کے لیے 8 ٹیمیں مکمل
ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے گروپ مرحلے کے میچز کے بعد سپر 8 ٹیمیں مکمل ہو گئی ہیں، جس کے ساتھ ایونٹ میں 12 ٹیموں کا سفر ختم ہو گیا ہے۔
پاکستان نے گروپ مرحلے کے میچ میں نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ بھارت اور سری لنکا میں جاری اس 20 ٹیموں کے ایونٹ میں گروپ اسٹیج کے بعد 8 ٹیمیں سپر 8 میں پہنچ گئی ہیں، جبکہ باقی 12 ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہو چکی ہیں۔
گروپ اسٹیج کا آخری میچ 20 فروری کو آسٹریلیا اور عمان کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے بعد 21 فروری سے سپر 8 مرحلے کا آغاز ہوگا۔
The eight teams have checked in for the #T20WorldCup Super 8 stage ✅
‘Created with Nano Banana on Google Gemini’ pic.twitter.com/RMKjzFBikP
— ICC (@ICC) February 18, 2026
سپر 8 مرحلے کے پہلے گروپ میں بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں، جبکہ دوسرے گروپ میں پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
پاکستان کے سپر 8 میچز کے شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف میچ 21 فروری، انگلینڈ کے خلاف میچ 24 فروری اور سری لنکا کے خلاف میچ 28 فروری کو کھیلا جائے گا۔