صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی مستعفی ، کپتان عماد شکیل بٹ پر 2سال کی پابندی لگا گئے

February 19, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

لاہور: صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے  استعفیٰ دینے کا اعلان  کر دیا،قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ پر 2سال کی پابندی کا فیصلہ  کیا گیا، طارق بگٹی کاکہناتھا کہ عماد شکیل بٹ پر 2سال کی پابندی ہوگی،استعفیٰ وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوا دیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق بگٹی نے کہاکہ پاکستان کو7سال بعد پرولیگ میں شمولیت کا موقع ملا، پرولیگ کیلے فنڈز پاکستان سپورٹس بورڈ کے پاس تھے،سپورٹس بورڈ فنڈ فراہم کرنے میں ناکام رہا۔

ان کاکہناتھا کہ سوشل میڈیا پر افواہیں اور دیگر چیزیں سامنے آئیں،پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی، جو نہیں ہونی چاہئے تھی،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست ہے تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائی جائے۔