ٹی 20 ورلڈکپ:ویسٹ انڈیز نے اٹلی، زمباوے نے سری لنکا کو شکست دیدی
کولکتہ، کولمبو: ویسٹ انڈیز نے ٹی 20 ورلڈکپ کے بھارت میں ہونے والے میچ میں اٹلی کو 42 رنز سے شکست دے دی۔ زمبابوے نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زمبابوے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اب تک ناقابلِ شکست ہے۔
سری لنکا اور زمبابوے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ میں ہیں ۔ گروپ اسٹیج میں دونوں ٹیموں نے اپنا آخری میچ آج شام کولمبو کے رنجن پریما داسا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا، سری لنکا نے پہلے کھیل کر 7 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 178 رنز بنائے، زمبابوے نے 20 وین اوور کی دوسری بال پر سکور برابر کر لیا ور تیسری بال ہر اوپنر برائن بینیٹ نے چوکا مار کر 182 رنز کر دیئے۔ برائن بینیٹ نے 63 رنز بنائے ۔
سری لنکا کے کیپٹن راسن شناکا نے جیتا۔ شناکا نے خود بیٹنگ کرنے کی آپشن لی۔ زمبابوے کے اوپنر ٹیڈی وناشے مارومانی اور برائن بینیٹ9 اوورز تک وکٹ بچاتے ہوئے 69 رنز بنانے مین کامیاب رہے۔ مارومانی نے 26 گیندوں سے 34 رنز بنائے۔ انہوں نے 5 چوکے مارے اور 1 چھکا مارا۔ ریان برل نے 12 گیندوں سے 23 رنز بنائے۔ انہوں نے ایک چھکا اور ایک چوکا مارا۔ کیپٹن سکندر رضا بٹ نے 4 چھکے اور 2 چوکے مار کر 26 رنز صرف 45 گیندوں سے بنائے۔ تاشنگا موسیکیوا ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے اور ٹونی منیونگا 8 رنز بنا کر اوپنر برائن بینیٹ کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس آئے۔ برائین بینیٹ نے 48 بالز سے 63 رنز بنانے کے لئے 8 چوکے مارا۔ ان کا آخری چوکا وننگ سٹروک تھا۔
سری لنکا کے اوپنر نسانکا نے ہوم گراؤنڈ پر اپنی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ سکور کیا۔ نسانکا نے 41 بالز سے 62 رنز کئے۔ انہوں نے 8 چوکے مارے۔ اوپنر کوسل پریرا پانچویں اوور کی آخری بال پر آؤٹ ہوئے تو ان کا سکور 22 اور سری لنکا کا مجموعہ 54 رنز تھا۔ مینڈس 14 اور پون رتھنایکئے 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کمیڈو مینڈس 7 رنز اور کیپٹن داسن شناکا 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دشن ہیمانتھا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ دونتھ ویلالگا 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس آئے۔ مہیش تھیکشانا وکٹ پر گئے لیکن انہیں کوئی بال کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔
ویسٹ انڈیز نے ٹی 20 ورلڈکپ کے بھارت میں ہونے والے میچ میں اٹلی کو 42 رنز سے شکست دے دی۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جا رہے میچ میں اٹلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، شائی ہوپ 75 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، روسٹن چیس نے 24 ، شرفین ردر فورڈ نے 24 اور میتھیو فورڈ نے 16 رنز بنائے، اروومین پاول اور جیسن ہولڈر نے 9-9 رنز بنائے، جبکہ برینڈن کنگ ایک رن بنا پائے۔
اٹلی کی ٹیم 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 123 رنز ہی بنا سکی، اٹلی کی جانب سے بین مانیٹی 26 اور جے جے سمٹس 24 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ انتھونی موسکا نے 19 اور گرانٹ سٹیورٹ نے 12 رنز بنائے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اٹلی کے کپتان ہیری مانینتی کا کہنا تھا کہ ابتداء میں وکٹ کا فائدہ اٹھا کر جلد وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، ویسٹ انڈیز مضبوط ٹیم ہے لیکن انگلینڈ کے خلاف میچ سے کافی اعتماد ملا ہے۔
دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے کہا کہ ٹاس ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پلان کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے۔
آج ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں سری لنکا اور زمبابوے ڈھائی بجے مدمقابل ہوں گے، افغانستان اور کینیڈا کا میچ شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔