پاکستان کے ایٹم بم کو اسرائیل نے اپنے لئے خطرہ قرار دے دیا

February 20, 2026 · بام دنیا

 

سابق اسرائیلی وزیر اعظم نے پاکستان کے ایٹم بم کو اپنے لیے خطرہ قرار دے دیا

پاکستان کے دفتر خارجہ نے سابق اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کو قیاس آرائی قرار دیا ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ سے جب اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے پاکستان سے متعلق بیان پر سوال پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ یہ خالصتاً قیاس آرائی پر مبنی ہے۔ ہم کسی ایسے ملک کے عہدیدار کے بیان پر تبصرہ نہیں کریں گے جسے ہم تسلیم نہیں کرتے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ سابق اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی نوعیت ویسے بھی فطری طور پر قیاس آرائی پر مبنی ہے۔

کچھ روز قبل نفتالی بینیٹ نے کہا تھا کہ خطے میں ایک نیا محور ابھر رہا ہے جس میں ترکی، قطر، اخوان المسلمین اور ایٹمی ہتھیاروں سے لیس پاکستان شامل ہیں۔