سعودی عرب نے امریکی سفیر کے متنازع بیان پر وضاحت طلب کر لی

February 22, 2026 · بام دنیا

 

ریاض: اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے مشرق وسطیٰ سے متعلق متنازع بیان پر سعودی عرب نے امریکی محکمہ خارجہ سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مائیک ہکابی کے بیان کی نوعیت اور محرکات کو واضح کیا جانا چاہیے

کیونکہ غیر ذمہ دارانہ بیانات عالمی قوانین اور اصولوں کے منافی ہیں۔ وزارت کے مطابق ایسے بیانات خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔