برمنگھم:چاقو حملے میں 18 سالہ برٹش پاکستانی نوجوان جاں بحق
February 22, 2026 · بام دنیا
برمنگھم: جمعے کی شب اولڈ بری جامع مسجد کی کارپارکنگ میں چاقو کے حملے میں 18 سالہ برٹش پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ 19 اور 22 سال کے دو نوجوان زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ نماز تراویح کے دوران پیش آیا اور جاں بحق نوجوان کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔ ویسٹ مڈلینڈ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش میں سرگرم ہے۔