ٹرمپ کی رہائش گاہ واقعہ،مشتبہ شخص کی آسٹن مارٹن کے نام سے شناخت
February 22, 2026 · بام دنیا
فلوریڈا:صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا میں واقع رہائش گاہ مار-اے-لاگو میں گولی لگنے سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 21 سالہ آسٹن ٹی مارٹن کے طور پر ہوئی ہے، جو کیمرون، نارتھ کیرولائنا کے رہائشی تھے۔
حکام کے مطابق جب وہ مار-اے-لاگو میں داخل ہوئے تو ان کے پاس ایک شاٹ گن اور گیس کین موجود تھا۔ وہ اس وقت اندر داخل ہوئے جب ایک مہمان باہر نکل رہا تھے۔
سی بی ایس کے مطابق مارٹن کے خاندان نے انھیں صرف ایک دن پہلے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔
حکام یہ بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا انھوں نے نارتھ کیرولائنا سے فلوریڈا تک کے سفر کے دوران کہیں راستے میں یہ بندوق خریدی تھی۔