امریکا سے مذاکرات کے مثبت اشارے، اقدامات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں: ایرانی صدر

February 23, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری بات چیت میں مثبت پیش رفت کے اشارے سامنے آئے ہیں اور تہران امریکی اقدامات کو بغور دیکھ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سنجیدہ ہے۔ حالیہ رابطوں کے دوران عملی تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا جس سے حوصلہ افزا ماحول پیدا ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار ہے اور قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف سے جنیوا میں ممکنہ ملاقات متوقع ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران پر کسی قسم کی کارروائی کی گئی تو ملک کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہوگا، تاہم سفارتی حل کے امکانات بھی موجود ہیں۔