ایران میں حکومت مخالف احتجاجوں کا نیا سلسلہ جاری

February 24, 2026 · بام دنیا

ایران میں حکومت کے خلاف طلبہ اور شہریوں کے احتجاجات ایک بار پھر شروع ہوگئے ہیں۔ خبر ایجنسیوں کے مطابق پیر کے روز کم از کم آٹھ جامعات میں طلبہ نے حکومت کے خلاف مظاہرے کیے۔

مظاہرین نے نعرے بازی کے ساتھ ایران کے قدیم پرچم بھی اٹھائے، جن پر انقلاب سے پہلے کے شیر اور سورج کی علامتیں موجود ہیں۔ بعض مقامات پر مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ جنوری میں بھی ایران کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاج دیکھنے میں آیا تھا، جس کے دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان سخت تصادم ہوا تھا۔ امریکی صدر نے اس وقت ایرانی حکومت کو مظاہرین پر تشدد بند کرنے کی ہدایت دی تھی اور خبردار کیا تھا کہ تشدد جاری رہا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔