ماسکو میں ریلوے اسٹیشن کے باہر بم دھماکہ۔ 2 افراد ہلاک

February 24, 2026 · بام دنیا

ماسکو میں ایک ریلوے اسٹیشن کے باہر بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے،جن میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے پولیس گاڑی کے نیچے دھماکہ خیز مواد پھینک کر فرار ہوگیا،دھماکے کے نتیجےمیں 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے،جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقےکوگھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔