بھارتی نوجوان نے باپ کی لاش کے ٹکڑے ڈرم میں چھپا دیئے

February 25, 2026 · بام دنیا

بھارتی شہر لکھنو میں اکشت پرتاپ سنگھ نوجوان نے باپ کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے گھر میں رکھے ڈرم میں چھپا دیئے، اور کچھ ٹکڑے شہر کے باہر پھینک دیئے۔
پرتاپ نے بعد میں اس نے پولیس کو درخواست دی کہ میرا والد مانویندر پرتاپ سنگھ پانچ روز سے لاپتہ ہے۔ بعد میں شک ہونے پر پولیس نے بیٹے کو حراست میں لے لیا
ڈپٹی کمشنر آف پولیس وکرانت ویر نے دعویٰ کیا ہے کہ اکشت نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ’ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ 20 فروری کو اس کا والد سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس نے اپنے باپ کو گولی مار دی

’ملزم نے اپنے والد کی لائسنس یافتہ رائفل سے ہی گولی ماری، جسے برآمد کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مانویندر پرتاپ سنگھ اور ان کے بیٹے، جو بی کام کے طالب علم ہیں، کے درمیان تعلیم کی وجہ سے جھگڑا ہوا۔