امریکہ ایران جوہری مذاکرات کا تیسرا دور آج جینوا میں ہوگا
February 26, 2026 · بام دنیا
امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا تیسرا دور آج جینوا میں شروع ہوگا،ایرانی وفد کی قیادت وزیرخارجہ عباس عراقچی کریں گے۔امریکہ کی نماندگی اسٹیوونکوف اور جیرڈکشنر کریں گے۔
امریکی وزیرخارجہ مارک روبیو نے کہا ہے کہ شواہد ملے ہیں ایران جوہری دوبارہ بنانا شروع کر دیئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہایران فی الحال یورینیم افزودگی نہیں کر رہا۔ ایران بین البراعظمی میزائل کی کوشش کر رہا ہے،مارک روبیو کے مطابق میزائل پروگرام پر مذاکرات نہ کیے تو ایران کیلئے بڑے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں،سفارتکاری ہمیشہ ممکنہ آپشن رہے گی
ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ انھیں امید ہے کہ ایران امریکہ مذاکرات کے تیسرے دور کے نتیجے میں واشنگٹن کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔