نئی دہلی کے سابق وزیراعلیٰ کیجریوال بدعنوانی کے مقدمے سے بری
نئی دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال کو بدعنوانی کے مقدمے سے بری کردیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اروند کیجریوال کو مارچ 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم اب دہلی کی عدالت نے کیجریوال اور دیگر 21 افراد کو بدعنوانی کے مقدمے سے بری کردیا ہے۔اس موقع پر رہنما عام آدمی پارٹی اروند کیجریوال نے کہا کہ سچ کی جیت ہوئی۔
دوسری جانب کیجریوال نے یہ الزام بھی عائد کیاکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اورامیت شاہ کی عام آدمی پارٹی کو ختم کرنےکی سیاسی سازش تھی۔امیت شاہ اور مودی جی نے مل کر ایک بڑی سیاسی جماعت کو تباہ کرنے کی پانچ بڑی سازشیں کیں۔ اس وقت کے وزیر اعلیٰ کو ان کے گھر سے گھسیٹ کر جیل میں ڈال دیا گیا، میں نے اپنی زندگی میں صرف ایمانداری کمائی ہے، اور آج عدالت نے یہ بھی کہا کہ کیجریوال، سیسودیا اور عام آدمی پارٹی بے داغ ہیں۔عدالت نے اس کیس میں تمام ملزمان کو بری کر دیا ہے، میں بدعنوان نہیں ہوں۔