ملک بھر میں ڈرونز اڑانے پر پابندی عائد
اسلام آباد:ملک میں حالیہ کشیدگی کے پیش نظر پاکستان میں ڈرونز اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
حکومت پاکستان نے ملک بھر میں ہر قسم کے ڈرونز اڑانے پر فوری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس پابندی کا اطلاق تمام تفریحی اور کمرشل ڈرونز پر ہوگا۔
حکومتی احکامات کے مطابق کسی بھی قسم کی سرگرمی کے لیے ڈرون کا استعمال ممنوع ہوگا اور اس فیصلے کا مقصد سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ڈرون اڑانے پر پابندی کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔