یو اے ای کی پاکستان افغانستان کو کشیدگی میں کمی کی اپیل
اختلافات کے حل کیلئے سفارتی ذرائع استعمال کئے جائیں۔ متحدہ عرب امارات
February 28, 2026 · بام دنیا
متحدہ عرب امارات نے پاکستان افغانستان کو کشیدگی میں کمی کی اپیل کی ہے۔اور کہا ہے کہ دونوں ممالک مذاکرات سے مسائل حل کریں۔ عرب امارت کا کہنا ہے کہ اختلافات کے حل کیلئے سفارتی ذرائع استعمال کئے جائیں۔
اس سے قبل پاک افغان کشیدگی ختم کرانے کیلئے دوست ممالک متحرک ہوگئے ہیں،چین روس اور قطر نے گزشتہ روز ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ترکیہ نے بھی اہم سفارتی رابطے کئے تھے۔
ہفتہ کے روز یو اے ای نے دونوں ممالک کے درمیان مکالمے اور اعتماد سازی کی ضرورت پر زور دیا ہے
ٹیگز: