آج شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

دنیا بھر کے مسلمان اس روشنی کے ذریعے قبلہ رخ کا درست تعین کر سکیں گے

               
February 28, 2026 · بام دنیا

سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق چاند اس موقع پر تقریباً 91 فیصد روشن ہوگا اور اس کے ساتھ دیگر چمکدار ستارے بھی آسمان پر دیکھے جا سکیں گے۔

ماہرین کے مطابق یہ نادر منظر عام آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔ جس وقت چاند خانہ کعبہ کے بالکل اوپر ہوگا، دنیا بھر کے مسلمان اس روشنی کے ذریعے قبلہ رخ کا درست تعین کر سکیں گے۔ یہ موقع نماز اور عبادت کے لیے رہنمائی فراہم کرے گا اور آسمانی خوبصورتی کا منظر پیش کرے گا۔