امریکی سینیٹر نےایران پرحملہ غیرقانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا
یہ حملہ کانگریس کی منظوری کے بغیر کیا گیا اور اس سے امریکی شہریوں کے لیے خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔
امریکی سینیٹر ایڈورڈ مارکی نے صدر ٹرمپ کے ایران پر حملے کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا ہے۔ مارکی کا کہنا تھا کہ یہ حملہ کانگریس کی منظوری کے بغیر کیا گیا اور اس سے امریکی شہریوں کے لیے خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کارروائی سے علاقائی جنگ میں شدت آئے گی اور خطے میں موجود امریکی فوجیوں اور شہریوں کے لیے سنگین خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔ مارکی نے نشاندہی کی کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، جبکہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی اعتراف کیا کہ ایران فی الحال یورینیم کی افزودگی نہیں کر رہا۔
ایڈورڈ مارکی نے زور دیا کہ حملے سے قبل اور اب بھی سفارتی حل ممکن ہے، اور اگر صدر ٹرمپ نے جنگی کارروائیاں نہ روکی تو کانگریس کو مداخلت کرنی چاہیے۔