آیت اللہ خامنہ ای کی ویڈیو سامنے آگئی، حقیقت کیا ہے
ویڈیو میں آیت اللہ خامنہ عوام کا شکریہ ادا کر رہے ہیں، مستند ہونے پر بحث
آیت اللہ علی خامنہ ای کی وڈیو کا اسکرین شاٹ
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کیے جانے کے دعووں کے بعد ان کی ایک ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں وہ ایرانی قوم کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔
تاہم ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس کے مستند ہونے پربحث شروع ہوگئی ہے۔ کچھ لوگ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کیے جانے کا دعویٰ کر رہے ہین اور کچھ نے اسے پرانی قرار دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہفتہ کو ایران پر حملوں کے بعد آیت اللہ ای خامنہ اے کے مارے جانے کے دعوے کیے تھے۔
ان دعوؤں سے پہلے کہا جارہا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای ٹی وی پر قوم سے خطاب کرنے والے ہیں۔ تاہم ایسا نہ ہوسکا۔
ٹرمپ اور نیتن یاہو نے جب خامنہ ای کی موت کا اعلان کیا تو کچھ دیر بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔
ویڈیو میں خامنہ ای کہتے ہیں، ’’پیاری ایرانی قوم! آپ نے ایران کو عزت بخشی اور دشمنوں کی امیدوں کو مایوس کیا۔آج آپ نے ایک عظیم کام کیا اور ایک تاریخی دن پیدا کیا۔ ‘‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام نے بیرونی دشمنوں کے منصوبے ناکام بنا دیئے ہیں۔
ایک ایک ہینڈل پر یہ ویڈیو پاکستانی وقت کے مطابق یکم مارچ کی صبح سوا چار بجے ظاہر ہوئی اور اسے لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔ پاکستانی صحافیوں نے بھی اسے اپنے ہینڈلز پر اپ لوڈ کیا۔
BREAKING:
Ayatollah Ali Khamenei addressed the Iranian people in a video denying reports that he was killed by Israel. pic.twitter.com/9Vq6owlYZO
— JM NEWS NETWORK (@JMNewsNetwork_) February 28, 2026
تاہم فیکٹ چیک پر معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو نئی نہیں بلکہ پرانی ہے۔
ویڈیو میں ایرانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای ایک پیغام پڑھ رہے ہیں جو دراصل 12 فروری 2026 کو اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی قوم کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ خامنہ ویڈیو میں ریلیاں نکالنے پر ایرانی عوام کا شکریہ ادا کر رہے رہے ہیں۔
ویڈیو کا مشینی ترجمہ یہ ہے:
’’ملت عزیز ایران، کل آپ نے اس سال ایک عظیم کام انجام دیا۔ ایران کو سر بلند کیا۔ جمهوری اسلامی کو ہمیشہ کی طرح حمایت دی اور اس کی طاقت میں اضافہ کیا۔ وہ دشمن جو اپنی باتوں میں، اپنی پروپیگنڈہ تحریروں میں، ملت ایران کو تسلیم پر مجبور کرنے کے درپے ہیں، مایوس ہو گئے۔ آپ نے یہ بڑا کام کل توفیقِ الٰہی سے انجام دیا اور خداوند متعال ایسے حضور اور ایسی عظیم حرکت کا اجر ملت کو عطا کرے گا۔ اور وہ اجر زیادہ عزت، زیادہ اقتدار اور مکمل تر استقلال ہوگا، ان شاء اللہ۔
کوشش کی جائے کہ ہم قومی انسجام سے اپنے تعلق کو برقرار رکھیں، ہم سب کوشش کریں۔ یہ قومی انسجام بہت قیمتی ہے، بہت باارزش ہے۔ ایک ملت کا سڑکوں پر آنا، ایک آواز، ایک نعرہ، ایک مقصد کو دہرانا، یہ بہت باارزش ہے۔ اور عملاً یہ دکھانا کہ وہ میدان میں حاضر ہیں اور اپنی خوبی اور اپنی شخصیت کو اپنے دشمنوں کے مقابلے میں پیش کر سکتے ہیں۔ میں پوری ملت ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اپنا بے پناہ درود اُن سب پر پیش کرتا ہوں جو کل اس عظیم قومی اجتماع میں شریک ہوئے۔‘‘