بولیویا میں کرنسی نوٹوں سے بھرا طیارہ گر کر تباہ

فضائیہ کا کارگو طیارہ گرنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

               
March 2, 2026 · بام دنیا

جنوبی امریکی ملک بولیویا میں کرنسی نوٹوں سے بھرا طیارہ گر گیا

ملک کے مغربی شہر ایل آلٹو میں فضائیہ کا کارگو طیارہ گرنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کا شکار طیارہ سی‑130 ہرکولیس تھا جو بولیویا کی مرکزی بینک کے لیے کرنسی نوٹ منتقل کر رہا تھا۔ فضائیہ کے کمانڈر کے مطابق طیارے میں عملے سمیت آٹھ افراد سوار تھے۔
کچھ افراد بکھرے ہوئے کرنسی نوٹ سمیٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔پولیس نے انہیں منتشر کرنے کیلئےآنسو گیس استعمال کی۔
فضائی حکام کے مطابق حادثہ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 15 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب طیارہ شہر سانتا کروز سے پرواز کے بعد ایل آلٹو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کر رہا تھا۔ لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے پھسل کر قریبی گاڑیوں سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔