ڈرون حملے کے بعد آئل ریفائنری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ، سعودی عرب
آگ کو فوری طور پر ایمرجنسی سروسز نے بجھا دیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فوٹو سوشل میڈیا
ریاض: سعودی عرب کی وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ راس تنورہ ریفائنری میں لگنے والی ’محدود آگ‘ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ یہ ریفائنری ملک کی ریاستی آئل کمپنی آرامکو کے زیرِ انتظام ہے۔
وزارت کا بیان جو سعودی پریس ایجنسی نے جاری کیا، کے مطابق ریفائنری کو گرنے والے ملبے سے معمولی نقصان پہنچا ہے۔ یہ ملبہ اس وقت گرا جب ریفائنری کے قریب ’دو ڈرونز کو روک لیا گیا‘۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آگ کو فوری طور پر ایمرجنسی سروسز نے بجھا دیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بی بی سی کی جانب سے تصدیق شدہ ویڈیو میں ریفائنری سے آگ اور دھوئیں کے بڑے بادل اٹھتے دکھائی دیتے ہیں۔
سعودی عرب طویل عرصے سے امریکی اور مغربی فوجی دستوں کی میزبانی کرتا رہا ہے۔ سنیچر کے روز حکومت نے ایک بیان میں ’ایرانی حملوں کو کھلی اور بزدلانہ جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے مذمت کی۔
سعودی عرب نے کہا کہ یہ حملے ’کامیابی سے ناکام بنا دیے گئے‘ اور ان کا ہدف ریاض ریجن اور مشرقی صوبہ تھا۔