امریکہ کی اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کی ہدایت
اگر آپ ملک میں موجود ہیں تو ابھی لبنان چھوڑ دیں، ایکس پر پیغام
March 2, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
بیروت : امریکہ نے لبنان میں موجود اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوراً ملک چھوڑ دیں۔
بیروت میں امریکی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’ہم امریکی شہریوں کو لبنان سفر نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہیں۔ اگر آپ ملک میں موجود ہیں تو ابھی لبنان چھوڑ دیں، جب تک کمرشل پروازوں کے آپشن دستیاب ہیں۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں سکیورٹی صورتحال ’غیر مستحکم اور غیر متوقع‘ ہے۔ ملک بھر میں فضائی حملے ہوئے ہیں، خاص طور پر جنوبی علاقوں، بقاع اور بیروت کے بعض حصوں میں حملے ہوئے ہیں۔
چند منٹ پہلے ہی بیروت میں ہمارے صحافیوں نے اطلاع دی کہ ضاحیہ میں ایک بڑا دھماکہ ہوا ہے، جو ایران سے منسلک حزب اللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔