اگلا نمبر کس ملک کا ہے۔۔۔؟ امریکی سینیٹر لنزے گراہم کا تہلکہ خیز انکشاف

صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر حملوں کے بعد کیوبا کو اگلے ہدف کے طور پر دیکھ رہے ہیں ، میڈیا سے گفتگو

               
March 3, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: دن گنے جاچکے ،اگلا نمبر کس ملک  کا ہے۔۔۔؟ امریکی سینیٹر لنزے گراہم  نے تہلکہ خیز انکشاف  کر دیا ۔

امریکہ  کے ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے کہا ہے کہ اگلا نمبر کیوبا کا ہے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر حملوں کے بعد کیوبا کو اگلے ہدف کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔یہ کمیونسٹ آمریت جلد ختم ہو جائے گی اور ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔سب مادورو کے بارے میں بات کر رہے تھے، لیکن صدر ٹرمپ نے اسے جیل میں ڈال دیا۔