ایران میں 181 بچوں سمیت ایک ہزار شہری ہلاک ہو چکے۔ادارہ برائے انسانی حقوق
امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں اب تک 5402 عام شہری زخمی ہوئے ہیں
March 4, 2026 · بام دنیا
امریکہ میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ 28 فروری سے اب تک ایران میں 1097 شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔
ایجنسی کے مطابق ان میں سے 181 بچے ایسے تھے جن کی عمر 10 سال سے کم تھی۔ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں اب تک 5402 عام شہری زخمی ہوئے ہیں جن میں 100 بچے شامل ہیں۔
انسانی حقوق کے ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 104 حملے کیے گئے۔حملوں میں فوجی اڈوں، طبی مراکز اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ادارے کے مطابق مزید سینکڑوں ہلاکتوں کی موصول ہونے والی اطلاعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ٹیگز: