مشرق وسطیٰ سے نکلنے کے خواہشمند برطانوی شہریوں کیلئے پرواز کا انتظام

پہلے مرحلے میں کمزور اور ضرورت مند افراد کو ترجیح دی جائے گی۔دفتر خارجہ

               
March 4, 2026 · بام دنیا

برطانوی حکومت نے مشرقِ وسطیٰ سے نکلنے کے خواہشمند برطانوی شہریوں کی مدد کے لیے عمان سے خصوصی پرواز کا انتظام کیا ہے۔

یہ پرواز چار مارچ کو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے مسقط سے روانہ ہونے والی ہے اور پہلے مرحلے میں کمزور اور ضرورت مند افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ برطانوی شہری جنھوں نے متحدہ عرب امارات میں اپنی موجودگی رجسٹر کرائی ہے اور اس وقت عمان میں موجود ہیں، اگر وہ اس پرواز میں سوار ہونا چاہتے ہیں تو فوری طور پر فارم پُر کریں۔

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ جب تک دفترِ خارجہ کی جانب سے انھیں بلایا نہ جائے، وہ ہوائی اڈے کا رخ نہ کریں۔