مشرقِ وسطیٰ سے ہزاروں امریکی شہری وطن واپس پہنچ گئے۔ ٹرمپ کی تصدیق

مزید افراد کی محفوظ وطن واپسی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ

               
March 4, 2026 · بام دنیا
فوٹو امریکی میڈیا

فوٹو امریکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ سے 9ہزار سے زائد امریکی شہریوں کو محفوظ طریقے سے واپس لایا جا چکا ہے اور مزید افراد کی واپسی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آپریشن ایپک فیوری کے آغاز کے بعد سے اب تک 9 ہزار سے زائد امریکی شہری مشرقِ وسطیٰ سے بحفاظت اپنے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے خطے میں موجود امریکی شہریوں کو ہدایت کی کہ اگر وہ وطن واپس آنا چاہتے ہیں تو امریکی حکومت کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروائیں۔

امریکی صدر کے مطابق رجسٹر ہونے والے شہریوں سے فوری رابطہ کرے گا اور انہیں وطن واپس لانے کے لیے انتظامات کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے ہی خصوصی پروازیں مفت فراہم کر رہی ہے جبکہ کمرشل پروازوں کی بکنگ بھی کی جا رہی ہے اور وقت کے ساتھ ان کی دستیابی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔