چین کا مشرق وسطیٰ میں ثالثی کے لیے نمائندہ خصوصی بھیجنے کا اعلان
سی بھی تنازعے میں شہریوں کے تحفظ کی سرخ لکیر کو عبور نہیں کیا جانا چاہیے اور توانائی یا غیر عسکری اہداف پر حملے نہیں ہونے چاہئیں
چین نے مشرق وسطیٰ میں ثالثی کے لیے نمائندہ خصوصی بھیجنے کا اعلان کر دیا
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اعلان کیا ہے کہ چین مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے حل کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی بھیجے گا۔
چینی وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران سعودی عرب کے تحمل اور تنازعات کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کے موقف کو سراہا۔
وانگ ای نے کہا کہ کسی بھی تنازعے میں شہریوں کے تحفظ کی سرخ لکیر کو عبور نہیں کیا جانا چاہیے اور توانائی یا غیر عسکری اہداف پر حملے نہیں ہونے چاہئیں۔
چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین ثالثی کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجے گا تاکہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بحری جہاز رانی کے لیے سمندری راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔