یو یو ہنی سنگھ نے دبئی کو مکمل طور پر محفوظ قرار دے دیا
شہر میں حالات بالکل معمول کے مطابق اور مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد خلیجی خطے میں کشیدگی اور ممکنہ دھماکوں کی خبروں نے عوام میں تشویش پیدا کر دی تھی، خاص طور پر ابوظبی، دبئی، قطر اور کویت میں دھماکوں کی اطلاعات سے سوشل میڈیا پر افواہوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
اس دوران دبئی میں موجود معروف بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ شہر میں حالات بالکل معمول کے مطابق اور مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
یو یو ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں سب کچھ ٹھیک ہے اور خبروں میں آنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں۔ بعد ازاں انہوں نے دبئی کے ایک سٹوڈیو سے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ اپنی ٹیم کے ساتھ میوزک پر کام کرتے دکھائی دیے اور مداحوں کو بتایا کہ وہ دبئی میں محفوظ ہیں اور کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ یو یو ہنی سنگھ نے حال ہی میں پاکستانی فنکار وہاب بگٹی اور صاحبان کے ساتھ ایک میوزک البم ریلیز کیا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔