آذربائیجان کا ایران پر ڈرون حملوں کا الزام،دو افراد زخمی
ایک ڈرون نخچوان شہر کے ایئرپورٹ پر گرا جو ایران کی سرحد کے قریب واقع ہے، جبکہ دوسرا ڈرون ایک اسکول کے قریب آ گرا۔
آذربائیجان نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران نے اس کے علاقے پر دو ڈرون فائر کیے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے مطابق ایک ڈرون نخچوان شہر کے ایئرپورٹ پر گرا جو ایران کی سرحد کے قریب واقع ہے، جبکہ دوسرا ڈرون ایک اسکول کے قریب آ گرا۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ان حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے آذربائیجان میں تعینات ایرانی سفیر کو طلب کیا گیا ہے۔
بیان میں ایران سے اس واقعے کی وضاحت طلب کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ آذربائیجان اپنے دفاع کے لیے “مناسب جوابی اقدامات” کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
دوسری جانب اس واقعے پر ایران کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔